کوپا امریکا ، یوروگوئے کامیاب، ارجنٹائن اور پیروگوئے کے مابین میچ برابر رہا

کوپا امریکا ، یوروگوئے کامیاب، ارجنٹائن اور پیروگوئے کے مابین میچ برابر رہا

سانتیاگو ( نیٹ نیوز) کوپا امریکا 2015 ، یوروگوئے نے جمیکا کو شکست دے دی، ارجنٹائن اور پیروگوئے کے مابین میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق 44 واں کوپا امریکا کپ چلی میں جاری ہے۔ ایونٹ کے تیسرے روز گروپ بی کے پہلے میچ میں یوروگوئے نے جمیکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا۔ یوروگوئے کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول سی روڈریگز نے سکور کیا۔ یوروگوئے کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔ ارجنٹائن اور پیراگوئے کے مابین اسی گروپ کا دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول سرجیو اگویرو نے 29 ویں منٹ میں سکور کیا۔ سات منٹ بعد ارجنٹائن کو پینلٹی ملی جس پر کپتان لیونل میسی نے گول کرکے برتری کو 2-0 کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی برتری برقرار رہی تاہم دوسرے ہاف میں یوروگوئے کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے بالترتیب 60 اور 90 ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ یہ گول نیلس ویلڈیز اور لوکاس بیریوس نے کئے۔ ارجنٹائن کی ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول سکور نہ کر سکی اس طرح میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی