سٹینلے کپ :شکاگو بلیک ہاکس نے ٹیمپا بے کو شکست دے دی

سٹینلے کپ :شکاگو بلیک ہاکس نے ٹیمپا بے کو شکست دے دی

فلوریڈا( نیٹ نیوز )امریکہ میں کھیلے گئے سٹینلے کپ آئس ہاکی کے میچ میں شکاگو بلیک ہاکس کی ٹیم نے میزبان ٹیم ٹیمپا بے لائٹننگ کو دو ایک سے شکست دے دی ۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے سٹینلے کپ آئس ہاکی میچ میں شکاگو بلیک ہاکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم ٹیمپا بے لائٹننگ کو دو ایک سے ہرا دیا ۔ فاتح ٹیم نے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔ شکاگو کی ٹیم نے اس جیت کے بعد حریف ٹیم پر مجموعی طور پر تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے اور اگلے میچ میں ایک اور کامیابی حاصل کر کے ٹیم ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرسکتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی