ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 28 نومبر سے شروع ہوگا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 28 نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 28 نومبر سے 5 دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائیگا کوالیفائنگ ایونٹ میں میزبان ٹیم تھائی لینڈ سمیت بنگلہ دیش، آئرلینڈ، چین، ہالینڈ، پاپوا نیوگنی، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ٗ دو ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال بھارت میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی۔