آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینامشکل کام ہے ،جیسن ہولڈر

آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینامشکل کام ہے ،جیسن ہولڈر

جمیکا ( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیسن ہولڈر نے کہاہے کہ انگلینڈ کی نسبت آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا ویسٹ انڈیز کے لئے مشکل کام ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ہولڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایک اچھی سیریز کھیلی ہے لیکن ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اب ہم جس ٹیم کا سامنا کررہے ہیں وہ ورلڈ رینکنگ میں دوسرے میں نمبر پر ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں انگلینڈ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے اور ایک جان ہوکر مہمان ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی