راملہ: اسرائیلی فوج سے جھڑپ ‘ فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید

راملہ: اسرائیلی فوج سے جھڑپ ‘ فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید

راملہ(آئی این پی ) فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوگیا ۔فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے کفر مالک نامی گاؤں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے خلاف فلسطینیوں کی مقامی آبادی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے ہونے والی جھڑپ میں 21 سالہ عبداللہ غنائم شہیدہوگیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے فوجی گاڑی پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث فوجی گاڑی الٹ گئی اور فلسطینی نوجوان اس کے نیچے دب کر شہید ہوگیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر مغربی کنارے میں ہی قائم ایک مہاجرین کے کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسیطنیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی ایک روپوٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر