الیکشن کمیشن صدر کا آلہ کار بنا ہوا ہے، برونڈی میں حزب اختلاف کا الزام

الیکشن کمیشن صدر کا آلہ کار بنا ہوا ہے، برونڈی میں حزب اختلاف کا الزام

بوجو مبر(اے پی پی) برونڈی میں حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ متنازعہ صدارتی انتخابات کا انعقاد کرا کے ملک کو بحران کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔حزب اختلاف کے ایک رہنما جیرمی مینانی کے مطابق الیکشن کمیشن صدر پیئر اینکْورْون زیزا کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

قبل ازیں پارلیمان نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی توثیق کر دی تھی کہ صدارتی انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ ہی کرایا جائے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن میں اصلاحات نہیں ہوجاتیں اس وقت تک شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں۔

مزید : عالمی منظر