ڈیلس پولیس ہیڈ کوارٹرز پر فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں،ڈیوڈ براؤن

ڈیلس پولیس ہیڈ کوارٹرز پر فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں،ڈیوڈ براؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیلس (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے۔ ڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس حملے میں ملوث حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس حملہ آور نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔ قبل ازیں گاڑی میں سوار اس حملہ آور کا محاصرہ کر لیا گیا تھا جبکہ ایک ماہر نشانہ باز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس حملے کے دوران چار بم بھی استعمال کیے گئے۔ ڈیوڈ براؤن نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے تاہم حملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -