جنوبی افریقہ: پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنی سفارتی اسناد لسوٹو کے کنگ کو پیش کردیں

جنوبی افریقہ: پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنی سفارتی اسناد لسوٹو کے کنگ کو پیش ...

جوہانسرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے لسوٹوکادورہ کرتے ہوئے اپنی اسناد کننگ لٹسی تھری کو پیش کیں۔ ہائی کمشنر اس کے ساتھ بوٹسوانا‘ موزمبیق‘ نمیبیا‘ لسوٹو اور سوازی لینڈ میں بھی اپنی سفارتی اسناد پیش کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نجم الثاقب نے پاکستان کے صدرممنون حسین اوروزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے کنگ لٹسی کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ہائی کمشنر اور کننگ لٹسی نے دونوں خطوں کے درمیان باہمی تجارتی‘ سفارتی اورسیاسی تعلقات میں اضافے کے متعلق اہم امورپرگفتگوکی۔

مزید : عالمی منظر