لیبیا ، اسلام پسندوں کا آئی ایس کے خلاف اتحاد
طرابلس(آن لائن)لیبیا میں اسلام پسند جنگجوؤں نے درنہ میں مقامی رہائشیوں کے ساتھ مل کر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو علاقے سے نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں نے علاقے میں تعینات ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے یمنی کمانڈر کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی عدالتی عمارت کا قبضہ بھی ان شدت پسندوں سے واپس لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز درنہ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر اس خودکش حملہ آور کا تعلق ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تھا۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک جب کہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے تھے۔