جنوبی افریقہ ؛ لسوٹو میں مقیم پاکستانی خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں ‘ پاکستانی ہائی کمشنز

جنوبی افریقہ ؛ لسوٹو میں مقیم پاکستانی خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جو ہانسبرگ(ندیم شبیر سے)لسوٹو میں تقریبا500کے لگ بھگ پاکستانی سلسلہ روزگار سے منسلک ہیں،جو گاڑیوں، فرنیچر، فونز اور کئی بلڈنگز کا کاروبار کرتے ہیں،لسوٹو میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی خوش و خرم ہے وہاں پر ان کو سکیورٹی کی بھی کوئی پرابلم نہیں ہے وہاں کے حا لات ساؤتھ افریقہ کی نسبت قدرے مختلف ہیں ہائی کمشنر نجم الثاقب نے لسوٹو کا سرکاری دورہ کیا اور وہاں پر مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملا قاتیں بھی کیں، نجم الثاقب نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمیشن کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھلے ہیں آپ کے موجودہ اور مستقبل میں آنے والے مسائل اور مشکلات کا حل ہر صورت میں کیا جائے گا،ہائی کمشنر نے اس موقع پر لسوٹو میں رہنے والے پاکستانیوں اور جنوبی افریقہ سمیت موزنبیق، بوٹسوانہ، نمبیبا، اور سوازی میں رہنے والے لا تعداد پاکستانیوں کو خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک ہفتہ میں ہائی کمیشن آف پاکستان پریٹوریا میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء ہو رہا ہے،لسوٹو میں مقیم پاکستانیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی سفیر ہمارے پاس آئے ہیں اور پہلی ملا قات میں ہی ہمارے مسائل حل کر دئیے گئے پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور ان کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیااور خصوصا ہائی کمشنر نجم الثاقب جن کی کا وشوں سے اتنا بڑا کام ہو رہا ہے کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سہولت کا اجراء کرنے میں مدد کی۔

مزید :

عالمی منظر -