امریکا بالٹک خطے میں بھاری جنگی ساز وسامان تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے

امریکا بالٹک خطے میں بھاری جنگی ساز وسامان تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا بالٹک کے خطے میں جنگی ٹینک، لڑاکا گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ کسی بھی روسی جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اگر یہ منصوبہ منظور ہو گیا تو بالٹک اور مشرقی یورپی ممالک میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ اتنا بھاری عسکری ساز و سامان اس علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ اس قدر ہو گا کہ اسے پانچ ہزار فوجی استعمال کر سکیں گے۔ محکمہ دفاع کے اس منصوبے کو وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور وائٹ ہاؤس کی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

مزید : عالمی منظر