کینیڈا میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 گرفتار

کینیڈا میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 گرفتار

اونٹاریو(آئی این پی)کینیڈا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 35 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔عالمی میڈیا کے مطابق اونٹاریو صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس نے اونٹاریو کے شمالی حصّے کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے بھری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھتے ہوئے ایسی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ چھاپہ مار کاروائیوں میں 700 پولیس اہلکاروں کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

مزید : عالمی منظر