افغان صدر اشرف غنی نے پہلی افغان خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا

افغان صدر اشرف غنی نے پہلی افغان خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا

کابل (آئی این پی )افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے پہلی افغان خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صدراتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کا نیا اعلی کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے ۔صدر اشرف غنی کا اقدام انتخابات سے قبل سپریم کورٹ میں کم از کم ایک خاتون جج مقرر کرنے کے وعدے کا حصہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام اشرف غنی کے خواتین کو اعلی ٰ حکومتی عہدوں پر تعینات کرنے کے عزم کا حصہ ہے ۔انیسہ رسولی افغانستان کی تاریخ میں سینئر عدالتی پوزیشن پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں۔انیسہ رسولی جلد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گی ۔انیسہ رسولی فی الحال افغان خواتین ججز ایسوسی ایشن کی سربراہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر