پوری دنیا میں خواتین شدید استحصال کی شکار ہیں، انجلینا جولی

پوری دنیا میں خواتین شدید استحصال کی شکار ہیں، انجلینا جولی
پوری دنیا میں خواتین شدید استحصال کی شکار ہیں، انجلینا جولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ اداکارہ و فلمساز انجلینا جولی نے افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے استحصال کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کی مزید حمایت درکار ہوگی۔40سالہ جولی اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں خواتین شدید استحصال کی شکار ہیں چاہے وہ جنگ سے متاثرہ علاقے ہوں یا پرامن ۔اوران نانصافیوں کوابھی بھی چھوٹا جرم سمجھا جاتاہے اور اس کو کم ترجیح دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دیرپا سلامتی کیلئے خواتین کے حقوق کیلئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے جس میں صرف خواتین کو فوکس کیاگیاہو۔اس موقع پر انہوں نے سابق برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ ٗسینیگال کی بائینتا ڈیوپ اورزینب بنگورا سے بھی ملاقات کی جو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے جنسی استحصال ہیں

مزید :

کلچر -