پرینیتی چوپڑہ فلم ’’سلطان ‘‘میں رومانوی کردارادا کریں گی

پرینیتی چوپڑہ فلم ’’سلطان ‘‘میں رومانوی کردارادا کریں گی
پرینیتی چوپڑہ فلم ’’سلطان ‘‘میں رومانوی کردارادا کریں گی

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ ہدایتکار یش راج کی فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ رومانوی کردارادا کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔دیپیکا پڈوکون اور کنگنا راناوت کے بارے میں کہا جارہاتھاکہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ مرکزی کردار پرینیتی چوپڑہ کے حصے میں ٰیا ہے ۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ کنگناراناوت کی فلم سے متعلق باتوں سے ادیتیہ چوپڑا ناراض تھے او ر اس کے بعد انہوں نے پرینیتی چوپڑہ کو لینے کا فیصلہ کیا ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پرینیتی نے فلم میں کردار کے حوالے سے تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے ۔

اداکارہ کو اس سے پہلے ’’کل دل ‘‘میں دیکھاگیاہے ۔

مزید : کلچر