ریڈیو پاکستان لاہورنے صوبائی بجٹ اور مہدی حسن کی برسی پر خصوصی نشریات پیش کیں

ریڈیو پاکستان لاہورنے صوبائی بجٹ اور مہدی حسن کی برسی پر خصوصی نشریات پیش ...

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور میڈیم ویو اور ایف ایم 93 چینل نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی بجٹ کو لائیو نشر کیا جبکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 3 برسی کے موقع پر دونوں چینلوں پر قومی پروگرام سرسنگیت میں مہدی حسن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور گل حسن قریشی کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے سامعین تک انفارمیشن کے حوالے سے ہر اس بات کو پہنچایا جائے جو حکومت عوام کی فلاح بہبود کے حوالے سے کررہی ہے اور اس لئے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی بجٹ کی تقریر کو پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری سے سامعین تک لائیو پہنچایا گیا جس کے لئے سینئر پروڈیوسر اطہر لطیف کی زیر نگرانی انجئینرز کی ٹیم اور پنجاب اسمبلی میں نمائندہ ریڈیو پاکستان نے آفیشل خدمات سرانجام دیں جبکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 3برسی کے موقع پر قومی پراگرام سر سنگیت میں ان کی خدمات پر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے فلمی نغمات کو ایک گھنٹے کے اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا جس کی میزبان سعدیہ شیروز تھیں پروگرام میں سامعین کے پیغامات کو بھی شامل کیا گیا جو ٹیلی فون کال اور بذریعہ sms ڈیوٹی روم میں موصول ہوئے جن میں انھوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شعبہ گلوکاری کے لئے دی گئی قومی خدمات پر انہیں بھر پور ٹربیوٹ پیش کیا اس کے علاوہ پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر کی مہدی حسن کے فن اور شخصیت کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی رپورٹ بھی اس پروگرام کاحصہ رہی ان دونوں پروگراموں کی نگران ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور انیلہ سلیم تھیں ۔

مزید : کلچر