اداکار علی افضل بھارت میں پہلی بار بننے والی اٹلی کی فلم میں اداکار ی کریں گے

اداکار علی افضل بھارت میں پہلی بار بننے والی اٹلی کی فلم میں اداکار ی کریں گے

ممبئی( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’فیریس 7‘‘میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد اداکار علی افضل بھارت میں تیار ہونے والی اٹلی کی بنی ہوئی فلم میں اداکاری کریں گے ۔نیپال کے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں اداکار نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ اٹلی کی بنی ہوئی فلم بھارت میں تیار کی جائے گی ۔28سالہ علی افضل نے کہاکہ ان کے مدمقابل مرکزی کردار رچاچڈھا ادا کریں گی اور اس کے ہدایتکار راجہ چودھری ہوں گے ۔علی افضل عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لو افیئر میں ایک فیصلہ کن کردارادا کریں گے ۔

مزید : کلچر