فلم ’’ ہماری ادھوری کہانی ‘‘کا ریلیز کے پہلے ہی دن 5کروڑ روپے کا بزنس

فلم ’’ ہماری ادھوری کہانی ‘‘کا ریلیز کے پہلے ہی دن 5کروڑ روپے کا بزنس

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ ہماری ادھوری کہانی ‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 5کروڑ روپے کی کمائی کرلی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ ہماری ادھوری کہانی‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ ودیا بالن شامل ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی پانچ کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کر لیا ہے جس پر ہدایتکار موہت سوری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید پذیرائی حاصل کرے گی۔

اور ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیگی ۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل ہیں -

مزید : کلچر