فلم ’’ نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل پر جلد ہی کام شروع ہو جائیگا

فلم ’’ نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل پر جلد ہی کام شروع ہو جائیگا

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل پر جلد ہی کام شروع ہو جائیگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار ویپول شاہ اور اداکار اکشے کمار فلم ’’ نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل کیلئے متفق ہو گئے ہیں۔ فلم کے سیکوئل کا نام ’’ نمستے انگلینڈ ‘‘ ہوگا۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں سال کے وسط میں ہو جائیگا۔

اس وقت اکشے کی فلم ’’ ایئر لفٹ ‘‘ کی عکسبندی بھی مکمل ہو جائیگی۔ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں ۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر