سلمیٰ ہائیک بیٹی کو سوشل میڈیا سے دوررکھنے پر تذبذب کی شکار

سلمیٰ ہائیک بیٹی کو سوشل میڈیا سے دوررکھنے پر تذبذب کی شکار
سلمیٰ ہائیک بیٹی کو سوشل میڈیا سے دوررکھنے پر تذبذب کی شکار

  

نیو یارک( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک پر اپنی سات سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے متعلق تذبذب کی شکارہوگئیں ۔48سالہ اداکارہ کی ایک بیٹی ہے جس کا نام ویلنٹینا ہے کو سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹا گرام ٗفیس بک اور ٹوئٹرپر اکاؤنٹ بنانے پر آمادہ نہیں ہے کیونکہ اداکارہ کے خیال میں ان ویب سائٹس کے استعمال سے وہ جلدآزاد خیال ہوجائیں گی ۔ایک امریکی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ ہائیک نے کہاکہ یہ جدید دنیاہے ۔میں اسے جہاں تک میرا بس چلے اس سے دوررکھنا چاہتی ہوں لیکن مجھ پر دباؤ ہے کیونکہ تمام دوسری لڑکیوں کے پاس موبائل فون ہیں اور وہ سب بھی وہی چاہتی ہیں جو سکول میں دوسری لڑکیوں کے پاس ہے ۔وہ اپنے آپ کو اس گینگ کا حصہ نہیں سمجھتی اگر ان کے پاس اس طرح کی ایپلی کیشنز نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں جب بھی کبھی فون لوں یامیک اپ کروں اورجو کچھ بھی کروں وہ ہرچیز کی ڈیڈ لائن چاہتی ہے ،میں نے اس سے ان باتوں سے رکنے کی التجا بھی کی اور دوسری چیزوں میں اپنے آپ کومشغول رکھے ۔

مزید : کلچر