اداکاروں کے بچوں کے ساتھ فلم میں کام کرنا اچھا لگ رہا ہے، رشی کپور

اداکاروں کے بچوں کے ساتھ فلم میں کام کرنا اچھا لگ رہا ہے، رشی کپور

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم میں پرانے ستاروں کے بچوں کے ساتھ کام کر نے میں مزہ آرہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائیریکٹر امیش شکلا کی نئی آنے والی فلم ‘‘ آل از ویل’’ میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اوراداکارابھیشیک بچن پہلی بارایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے جس میں اداکاررشی کپور بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے.رشی کپور نے کہا کہ انہوں نے شتروگھن سنہا اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘‘نصیب’’ میں کام کیا تھا اور اب وہ ان کے بچوں کے ساتھ ’’ آل از ویل‘‘ میں کام کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر