پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں،حمیرا ارشد

پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں،حمیرا ارشد

لاہور(آئی این پی) گلو کارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ‘میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں حمیراارشدنے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے‘ جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

مزید : کلچر