اداکار جان سٹیموس کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

اداکار جان سٹیموس کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

نیو یارک( نیٹ نیوز)’’فلر ہاؤس ‘‘ادکار جان سٹیموس کو بیورلے ہلز میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیاگیا۔51سالہ اداکار کی نشے کی حالت میں ڈ رائیونگ کی شکایات پر پولیس کو لاتعداد کالز موصول ہوئیں ۔پولیس نے اداکار کومے نوشی کاخمار اتارنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔اداکار رہائی کے بعد جلد ہی نیٹ فلیکس کی اگلی فلم ’’فلرہاؤس ‘‘کے سیکوئل میں کردارادا کریں گے ۔

مزید : کلچر