انوشکاشرما کرکٹر ویرات کوہلی بارے بات کرنے سے گریزاں

انوشکاشرما کرکٹر ویرات کوہلی بارے بات کرنے سے گریزاں

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار بظاہر کرکٹرویرات کوہلی سے مبینہ تعلقات سے متعلق بات کرنے سے گریزاں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اس وقت ہچکچاہٹ محسوس کی جب اسے پی کے کی کامیابی کے خوشی میں منعقدہ تقریب میں آمد کے موقع پر آئی پی ایل کے نمائندوں نے خوش آمدید کہا۔بعد میں جب اس سے شادی کے متعلق سوال پوچھاگیا تو اداکارہ جھینپ سی گئی اور صحافی سے وہی سوال دہرایا۔

بعد میں اداکارہ نے کہاکہ جب وہ کچھ باتوں پر فیصلے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریں گی اس سے پہلے وہ ویرات کوہلی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گی ۔

مزید : کلچر