کریتی سینن نے فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘دیکھی

کریتی سینن نے فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘دیکھی
کریتی سینن نے فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘دیکھی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ مراٹھا مندر سینما ہال جا کر دیکھی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1995ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کاجول شامل ہیں جس کی نمائش مراٹھا مندر کے سینما ہال میں 20سال سے جاری ہے ۔ حال میں اداکارہ کریتی سینن یہ فلم دیکھنے کیلئے مراٹھا مندر سینما حال پہنچ گئیں۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلم جب وہ چھوٹی تھی تب دیکھی تھی اور ٹی وی پر دیکھی تھی تاہم سکرین پر اس فلم کو دیکھنے کا زیادہ مزا آیا ہے ، وہ دوبارہ یہاں آکر یہ فلم دیکھنا چاہتی ہیں ، اداکارہ کی آئندہ فلم ’’ دل والے ‘‘ جو کہ روہت شیٹھی کی ہدایات کردہ ہوگی میں بھی وہ ان دو بڑے ستاروں شاہ رخ اور کاجول کے ساتھ کام کرینگی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون شامل ہیں۔ فلم جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

مزید : کلچر