فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)عید کے موقع پر ملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم’’رانگ نمبر‘‘کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔اب تک اس ٹریلر کو ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں۔عام خیال یہ ہے کہ ’’رانگ نمبر‘‘اس سال کی کامیاب ترین پاکستانی فلم ثابت ہوگی۔اس میگا پراجیکٹ میں جاوید شیخ اور شفقت چیمہ منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔شفقت چیمہ کا اپنے کردار کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے میرے پرستار مدتوں اس کردار کو یاد رکھیں گے۔ڈائریکٹر نے اس فلم کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے پاکستان فلم انڈسٹری بحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہماری فلمی صنعت کی رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی فلم کراچی میں بنے یا لاہور میں یہ ہوتی پاکستانی ہی ہے۔اس فلم کو یاسر نواز نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کے ہیرو دانش تیمور اور ہیروئن سوہائے علی ابڑوہیں۔

مزید : کلچر