بارکلیزبینک نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو حبیب بینک میں ضم کردیا

بارکلیزبینک نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو حبیب بینک میں ضم کردیا

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹڈنے بارکلیز بینک کے پاکستان میں موجود کاروبار کے حصول کیلئے بارکلیز بینک پی ایل سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس معاہدے کی توثیق کردی ہے اور 15 جون سے بارکلیز بینک پی ایل سی کا پاکستان میں موجود کاروبار ، ایچ بی ایل میں ضم ہو گیا ہے ۔ اس سنگ میل پر ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او نعمان ڈار نے بتایا کہ ایچ بی ایل اپنے وسیع نیٹ ورک میں توسیع پر فخر محسوس کرتا ہے اور ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بارکلیزکے اسٹاف اور صارفین کے تعاون کے مشکور ہیں۔ نعمان ڈار نے بارکلیز بینک کے صارفین اور اسٹاف کی ایچ بی ایل کے نیٹ ورک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

مزید : کامرس