200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

لاہور (این این آئی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(آج) 15 جون کو ہو گی ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں ٗسٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔

مزید : کامرس