سندھ بجٹ میں عائد نئے ٹیکس سب سے کم ہیں، وزیر خزانہ

سندھ بجٹ میں عائد نئے ٹیکس سب سے کم ہیں، وزیر خزانہ

کر اچی (آئی این پی)صوبائی وزیر خزانہ سندھ مرادعلی شاہ نے پوسٹ بجٹ کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کے گیارہ ماہ میں وفاق سے دو سوستاسی ارب روپے ملے ہیں جبکہ سندھ میں لگائے گئے ٹیکس دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا میڈیاسے گفتگو کے دوران پوسٹ بجٹ کے حوالے سے کہنا تھا کے پورے ملک کے مقابلے سندھ میں عائد کردہ ٹیکس دیگر صوبوں سے کم ہے۔ سندھ بجٹ کیلئے گیارہ ماہ میں وفاق سے دو سو ستاسی ارب روپے ملے ہیں جبکہ بجٹ کیسترفیصد فنڈز وفاق کی جانب سے آتے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں کے حوالے سیان کا کہنا تھا کے سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ ہیں کیونکہ امن وامان کاشعبہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا گیا ہے مگر ساتھ میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کے جو سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران نئے سیکٹرز پر ٹیکس میں کمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بجلی کے حالیہ بحران کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے بجلی کے بلوں پر اکثر وفاق سے جھگڑا رہتا ہے مگر حالیہ بجٹ میں بجلی بحران کے حل کیلئے اچھی خاصی رقم رکھی گئی ہے۔ بجٹ میں موبائل فون پر سیلز ٹیکس کی شرح انیس سے اٹھارہ فیصد تک کردی گئی ہے جبکہ صحافی حلقے سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کی نوکری سے نہ نکالنے والی پالیسی کوبھی خوب سراہا۔

مزید : کامرس