پنجاب کے بجٹ میں تعلیم وصحت کو اولین ترجیح دی گئی:زاہدحسین

پنجاب کے بجٹ میں تعلیم وصحت کو اولین ترجیح دی گئی:زاہدحسین

لاہور (آئی این پی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ساڑھے چودہ کھرب کے بجٹ سے ترقی کے نئے راستے کھلینگے جبکہ عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5 فیصد اور مزدوروں کی اجرت میں ایک ہزار کا منافع خوش آئند مگر مہنگائی کے مقابلہ میں کم ہے۔ترقیاتی پروگرام کی مد میں 15.9 فیصد کا اضافہ سے روزگار میں اضافہ ہو گاجبکہ صحت کے شعبہ کو کل بجٹ کا 14.5 فیصد، تعلیم کیلئے 27 فیصد مختص کرنا، نئی یونیورسٹیوں کے قیام اوردس لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان وزیر اعلی شہباز شریف کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ توانائی کیلئے 258 ارب کا اختصاص، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 15 فیصد کوٹہ اور پراپرٹی ٹیکس و سٹامپ ڈیوٹی وغیرہ میں اضافہ نہ کرنا خوش آئند ہے۔انسداد دہشت گردی کیلئے 109 ارب کی رقم اور زراعت کیلئے صرف 40 ارب ناکافی اور تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ درست ہے۔بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے تین سو راب روپے رکھے گئے ہیں جس سے اس خطہ کی ترقی ہو گی ۔ ملتان میٹرو بس منصوبہ سے صرف لاہور اور راولپنڈی کوترجیح دینے کا ثاثر رائل ہو گا۔سولر پارک کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختص کرنا، ایل این جی سے بجلی کی پیداوار اور ہنرمند افراد کو بلا سودی قرضے دینے کا فیصلہ تاریخ ساز اقدامات ہیں۔

دوسرے صوبے بھی پیروی کریں۔انھوں نے کہا کہ زراعت اور رابطہ سڑکوں اور ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کے پونے تین سو ارب روپے میں سے خاطر خواہ رقم خرچ نہ ہونے کا نوٹس لیں اور امسال کے چار سو ارب روپے کی ایک ایک پائی کو شفاف اور معنیٰ خیزطریقہ سے خرچ کرنے کو یقینی بنائیں۔

مزید : کامرس