پاکستان آم پیدا کرنیوالا 5واں برآمد کرنیوالا تیسرا بڑا ملک بن گیا

پاکستان آم پیدا کرنیوالا 5واں برآمد کرنیوالا تیسرا بڑا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں کے باعث پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنیوالے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنیوالے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ رواں سال برطانیہ کو بھاری مقدار میں آم برآمد کیا جائیگا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ رواں سال آم کا برآمدی ہدف 1لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے گا جبکہ برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آم کا برآمدی سیزن شروع ہو چکا ہے جو اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں 16لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوئی جس میں سے ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا گیا جس کی مالیت ساڑھے5کروڑ ڈالر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی 7اقسام کے آم امریکہ، آسٹریلیا، عرب ممالک سمیت دیگر 15 ممالک کو برآمد کئے جا رہے ہیں جبکہ اس سال نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی نئی مارکیٹیں بھی دریافت کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آم کی یورپی منڈیوں میں پابندی کا فائدہ بھی براہ راست پاکستان کو ملنے کا امکان ہے جس سے برآمدات اورزیادہ بڑھنے کی بھی توقع ہے ۔

مزید :

کامرس -