(ن) کے رہنماء راشد کرامت بٹ کابرائے چیرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

(ن) کے رہنماء راشد کرامت بٹ کابرائے چیرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء راشد کرامت بٹ نے معززین علاقہ اور مسلم لیگی ورکروں کے پرزور اسرار پر یونین کونسل ڈوگرائے کلاں سے امیدوار برائے چیرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا راشد کرامت بٹ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے میری اور میرے خاندان کی قربانیاں آپ کے سامنے ہیں انشاء اللہ آپ نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اتارا ہے امیدوار چیرمین نے عوام کے مطالبہ پر لاہور اسٹیشن سے جلوموڑ روٹ پر بہت جلد گورنمنٹ بسیں چلوانے کا وعدہ بھی کیا۔

اس موقع پر ملک محمود، سلیمان مغل، عاشق رحمانی، چوہدری عاشق، اسلم بھٹی، چوہدری نیامت، رشید بٹ اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں نے امیدوار چیرمین راشد کرامت بٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ علاقہ بے شمار مسائل سے دوچار ہے کسی نے اس علاقہ کی طرف کوئی توجہ نہ دی لہذا علاقہ کی عوام نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے کہ آپ ہی ہماری امنگوں کے ترجمان ہیں اور آپ ہی الیکشن جیتنے کے بعد علاقہ کے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4