فارم 15جعلی حکومت کے سارے پنکچرکھولے گا ،فرخ جاوید مون

فارم 15جعلی حکومت کے سارے پنکچرکھولے گا ،فرخ جاوید مون

لاہور( پ ر ) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ فارم 15کی گمشدگی نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پاس عوامی نہیں بلکہ جعلی مینڈیٹ ہے اورفارم 15 ہی جعلی حکومت بنانے والوں کے سارے پنکچرکھولے گا اوروہ دن اب دورنہیں ہے جب پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا مینڈیٹ چرانے والوں کا بوریابسترگول ہوگا کیونکہ سچ کوزیادہ دیرتک چھپایااوردبایا نہیں جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 15نے بھاری مینڈیٹ والوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں اوران کواب نیند میں بھی عمران خان اور فارم 15 ہی نظرآرہے ہیں مسلم لیگ(ن) چارحلقے کھولنے سے بھی اسی لیے ڈر رہی تھی۔

کیونکہ انہیں پتا تھایہ چار حلقے کھل گئے توان کے جعلی مینڈیٹ اورسارے الیکشن کا بھانڈا پھوٹ جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4