الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت249249 باہمت بچوں کے نام‘‘ ڈونر کانفرنس

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت249249 باہمت بچوں کے نام‘‘ ڈونر کانفرنس

لاہور( وقائع نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں’’ایک شام، امجد اسلام امجد کے ساتھ ، باہمت بچوں کے نام‘‘ ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض معروف ٹرینر اور رائیٹر اختر عباس نے سر انجام دیے جبکہ پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ، محمد عبد الشکور ،الخدمت لاہور کے صدرانس واحدی، معروف شاعر اور دانشور امجد اسلام امجد ،کرکٹر محمد عرفان اورمعروف سماجی شخصیت ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت سینئر صحافیوں ،کاروباری شخصیات ،ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ھائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈونرزکانفرنس کا مقصد الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرنا تھا جس میں شرکاء کی جانب سے لاہور کے 602 یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان بھی کیا گیا ۔اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 42 لاکھ بچے یتیم ہیں اور ان میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم ، خوراک اور صحت سمیت سیگر بنیادی سہولیات میئسر نہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے اِسی ضرورت کے تحت الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کا آغاز کیا جس میں یتیم بچوں کے لئے آغوش الخدمت سینٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ ’’گھروں پر یتیم بچوں کی کفالت‘‘ کا پروگرام شامل ہے ۔3 ہزار روپے ماہانہ اور 36 ہزار روپے سالانہ کی مدد سے اِس وقت ملک بھر میں 4,300 یتیم بچوں کی کفالت اُن کے گھروں پر کی جا رہی ہے۔

جبکہ رواں سال 10 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ہدف پورا کیا جا ئے گا۔ الخدمت لاہور کے صدر انس واحدی نے کہا کہ ہمارا مذہب اور معاشرہ ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ یتیم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا جائے اور ان یتیم بچوں کی کفات کا اہتمام کی جائے۔زندہ دلان لاہور نیکی کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یتیم بچوں کی کفالت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔امجد اسلام مجد نے کہاکہ الخدمت کفالت یتامیٰ کا سلوگن ’’کفالت یتیم سے ۔جنت کا حصول بھی۔رفاقت رسول ﷺ بھی‘‘ معاشرے میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کی تنظیم نو کرنے جا رہی ہے جس میں معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈونر کانفرنس میںآئے شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کی کفالت کے اس عزم کو سراہا اور لاہور کے یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے اہتام کرنے کا عزم کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4