چولستان میں 7ہزار طلبہ کو مفت تعلیم دیکر شاندار مستقبل کی بنیاد رکھ دی، انیلہ سلمان

چولستان میں 7ہزار طلبہ کو مفت تعلیم دیکر شاندار مستقبل کی بنیاد رکھ دی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چولستان سکولنگ پراجیکٹ کامیابی کی کہانی ہے جس نے 7 ہزار طلبہ و طالبات کو اپنے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کر کے شاندار مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب صحرا میں تعلیم سے نئے گل و گلزار کھلیں گے اور علم کے پھول مہکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان نے گزشتہ روز چولستان کے پارٹنر سکولوں میں واٹر کولر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پیف نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے 75 پارٹنر سکولوں میں پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ چولستانی طالب علموں کو تمام تعلیمی سہولیات میسر آئیں اور انہیں خوشگوار ماحول ملے ۔ اس حوالے سے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ پیف کے اشتراک کی بدولت طالب علموں کی تعداد 42 سو سے سات ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ اسی طرح خواتین اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پیف مسلمہ بیسٹ پریکٹسز کے ذریعے کوالٹی ایجوکیشن مہیا کر ہی ہے ۔ انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ کاروباری سماجی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت فروغ تعلیم کے لئے آگے آئے۔ اس طرح ہر بچہ سکول جائے گا۔



تقریب سے پیف کی ڈائریکٹر ملیحہ بتول کے علاوہ فاطمہ گروپ کے نمائندہ فرخ ندیم نے بھی خطاب کیا۔آخر میں خواتین اساتذہ میں کولرتقسیم کئے گئے ۔