’’تعلیم بچاؤ احتجاجی تحریک ‘‘اے ٹی آئی نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے

’’تعلیم بچاؤ احتجاجی تحریک ‘‘اے ٹی آئی نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر ...

لاہور (خبر نگار)انجمن طلبہ اسلام نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیم دشمن اقدام اور تعلیمی اداروں کی نجکاری کے ’’تعلیم بچاؤ احتجاجی تحریک ‘‘کیلئے اے ٹی آئی کے طرف سے تشکیل دی گئی رابطہ کونسل کے سربراہ محمد اکرم رضوی نے دیگرطلباء ،اساتذہ ،اور یوتھ کی جماعتوں سے رابطوں کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اور تحریک کو منظم کرنے کیلئے متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی صداور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی زبیر حفیظ شیخ ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمد عرفان یوسف ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری ،پی ،ایس ،ایف کے مرکزی صدر سید راحیل شاہ اور دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا گیا اورجلد مشترکہ اجلاس لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4