ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی درس قرآن کے حوالے سے خصوصی نشست

ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی درس قرآن کے حوالے سے خصوصی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے ہفتہ وار درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم ماہ رمضان المبارک میں اتارا۔ اور یہ قرآن اپنے پیارے نبی کریم ﷺ پر اتارا۔ قرآن کی بڑی برکتیں اور فضیلتیں ہیں۔ قرآن رحمت اور برکت ہے، اسے ایسا پڑھنا چاہئے، جیسے یہ پڑھنے والے پر اتارا گیا ہے۔ قرآن نصیحت اور حکمت ہی نہیں بلکہ یہ آخری کتاب ہے۔ اس کے بعد کوئی کتاب نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ مبشر اور نذیر ہیں۔ قرآن کریم بشارت دیتا ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ کفر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آخرت پر یقین نہ رکھنے والی قوموں پر عذاب بھیجا، اور وہ نافرمان قومیں تباہ کر دی گئیں۔