علوم القرآن الہامی کتاب کو سمجھنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے،ڈاکٹر مسعودمجاہد

علوم القرآن الہامی کتاب کو سمجھنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے،ڈاکٹر ...

لاہور (پ ر)شعبہ اسلامیہ و عربی گورنمنٹ کالج فیصل آبادیونیورسٹی میں ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس کی کتاب ’’علوم القرآن‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر سلطان سکندر، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد اور دیگر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں فہم قرآن کی اہمیت انسانیت کی بقاء اور امن کیلئے ازحد ضروری ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ مضامین و تعلیمات قرآن کی بنیاد علوم القرآن ہے۔ قرآن فہمی کیلئے ضروری ہے کہ اس فہم کو اپنایا جائے جو سلف صالحین نے اپنایا تاکہ قرآن اور صاحب قرآن سے رشتہ مزید مضبوط ہو اور دور جدید کے مسائل کا حل بھی مل سکے۔ ڈاکٹر مسعود مجاہد نے علوم القرآن کو قرآن فہمی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس کی کتاب ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر ہمایوں شمس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4