حکومت آئندہ مالی میں ٹیکس اہداف کو ہر پورا کرے گی،احد شیخ

حکومت آئندہ مالی میں ٹیکس اہداف کو ہر پورا کرے گی،احد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار) مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی میں ٹیکس اہداف کو ہر پورا کرے گی،ٹیکس چوروں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے گزشتہ سال کے خسارے کو پورا کیا جائے گا،کامیاب بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا مبارکباد کی مستحق ہیں،پنجاب حکومت کی طرف سے ٹیکس وصولی کیلئے انعامی سکیم کا انعقاد صارفین کیلئے خوش آئندہ ہے،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا گزشتہ سال حکومت پنجاب ٹیکس ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے مگر اس سال بہتر حکمت عملی اور جدید کمپوٹرائز سسٹم کی بدولت ان تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔