حکومت ملتان میں میٹروبس منصو بہ سستی شہرت کیلئے شروع کررہی ہے،بلال شیرازی

حکومت ملتان میں میٹروبس منصو بہ سستی شہرت کیلئے شروع کررہی ہے،بلال شیرازی

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت لاہور ،راولپنڈی کے بعد ملتان میں میٹروبس منصوبہ صرف نام نہاد سستی شہرت کیلئے شروع کررہی ہے میٹرو بس منصوبے قومی خزانے پر بوجہ ہیں اڑھائی سال میں لاہور میٹروبس سے آمدنی 2ارب 70کروڑ ہوئی جبکہ اس منصوبہ پر حکومت کی طرف سے سبسڈ ی کی مد میں5ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جو منصوبہ اپنے اخراجات پورے نہ کرسکے وہ قومی خزانے پر بوجھ ہوتا ہے موٹر وے بھی ن لیگ کا منصوبہ ہے اس پر بھی حکومت میٹروبس کی طرح اربوں روپے سبسڈی دے تاکہ لوگوں کو اس پر سفر کرنے میں آسانی ہو۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ یہ صرف میٹروبس لاہور کی سبسڈی ہے اگر میٹروبس راولپنڈی کی سبسڈی کا حساب لگایا جائے تو یہ رقم اور بھی زیادہ ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سبسڈی ہی دینا چاہتی ہے تو گندم ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے دے تاکہ اس سے پورے ملک کی عوام کو فائدہ پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سبسڈی صرف ایک روٹ کیلئے ہوتی ہے جبکہ باقی پورے شہر میں عوام کو سفر کرنے کیلئے کوئی سبسڈی نہیں دی جارہی اور لاکھوں عوام پبلک ٹراسپورٹ میں مہنگے کرائیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہے حکومت دوہرا معیار ترک کرے اور اگر سفر پر سبسڈی دینامقصود ہے تو پھر پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو بھی ایسی ہی سبسڈی فراہم کی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1