اقوام متحدہ اور عالمی برادری برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے،فیصل شامی

اقوام متحدہ اور عالمی برادری برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے،فیصل ...

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ خادم اعلیٰ گروپ کے چئیرمین و امیدوار برائے چئیر مین یو سی دو سو تیتس فیصل مجیب شامی نے برما میں مسلمانوں کے ناحق قتل و عام پر شدید مذمت کا اظہار کیا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فیصل شامی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کو ناحق نے گناہ قتل عام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے ،فیصل شامی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بھی جس قدر ہو سکے برما کے مسلمانوں کی مشکل وقت میں مدد کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1