علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

لاہور( پ ر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل جاری پریس ریلز کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ میں بڑھتے دہشت گردی اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کریں گے روانگی سے قبل ائرپورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بانیان پاکستان کے اولاودں کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جو ببانگ دھل کہتے ہیں کہ ہم شیعیت کا قتل عام کریں گے،لیکن بلوچستان حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کو ئی بھی کاروائی سے گریزاں ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمارے اداروں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے،افغان وار کے پالے دہشت گرد اب پاکستان کے سلامتی کے درپے ہیں،آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے بغیر پاکستان مین امن ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر رکن بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین آغامحمد رضا و دیگر سینکڑوں کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1