حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے،عابد صدیقی

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے،عابد صدیقی

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے کشکول توڑنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میںآئے اور اب مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کی باندھی بن گئی ہے ،کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے ،حالیہ بجٹ سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا اور عوام کے لئے نئی مشکلات پیداہوں گی ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے فہم وفراست کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی حکمت عملی طے کی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ،پیپلزپارٹی نے جمہوری استحکام بخشنے کی کوشش کی کیوں کہ جمہوری استحکام سے ہی معاشی استحکام وابستہ ہے لیکن اب جمہوری روایات کو نظرانداز کیاجارہا ہے،جمہوری قدریں اپنی اہمیت کھو رہی ہیں حکومت نے جمہوری کلچرکو پروان چڑھانے کے لئے کچھ نہیں کیا ،یہاں صرف شعبدہ بازی ہورہی ہے عملی طور پر حکومت کی کارکردگی صفر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1