قادیانیت کے خلاف ہر محاذ پر کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے، عزیزالرحمن ثانی

قادیانیت کے خلاف ہر محاذ پر کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے، عزیزالرحمن ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر ) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی نے مرکز ختم نبوت مسلم ٹا ؤ ن لاہور میں راوی روڈ ،شادی پورہ یونٹ کے کارکنان وعہدیداران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم ، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات مولانا قاری ظہورالحق،مولانا سعید وقارسمیت کئی علماء کرام موجود تھے۔ قاری عبدالعزیز نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا تن، من ، دھن سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا