رمضان المبارک مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ، ذکر اللہ مجاہد

رمضان المبارک مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ، ذکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) نائب جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے یہ مہینہ مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز جماعت اسلامی شرقی لاہور کے ورکرز کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے جماعت اسلامی لاہورکے سیکرٹری جنرل محمد عمیر خان ، فاروق ناطق اور زبیر صدیقی نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی لاہورکے نائب قیمین عبدالحفیظ اعوان ، عبدالعزیز عابد ، پی پی امراء عبدالرشید مرزا ، عمر حیات باجوہ، محمود خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس مہینہ کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کیا جائے مصمم ا رادہ کیا جائے کہ آنے والے ایام اس جذبے کے ساتھ گذارے جائیں جس طرح آپ ﷺ اور آپﷺ کے صحا بہؓ گذارا کرتے تھے ۔ رمضان المبارک کے پیغا م اور اس کی عظمت و برکت کے احساس کو تازہ دم کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت کے پراجیکٹس کے لیے مخیر حضرات و عوام کو اپنی امانتیں امانتداروں کے سپرد کرنی چائیے ۔جماعت اسلامی نے پورے پاکستان کے اندر دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کے لیے منظم فلاحی اداروں کا جال بچھا یا ہوا ہے جس میں تعلیم ، صحت ، یتیم بچوں کی کفالت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، روز گار اور سماجی خدمات کے بے شمار دیگر پراجیکٹس شامل ہیں ۔ جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل محمد عمیرخان نے کہاکہ حکومت نے غریب دوست بجٹ کی بجائے سرمایہ دار دوست بجٹ پیش کیا ہے اس بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔ تاجر پیشہ حکمران صرف سرمایہ داروں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 95%کی بجائے 5%اشرافیہ کے لیے یہ بجٹ پیش کیا ہے ۔