بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو پاک چائینہ دوستی ہضم نہیں ہو رہی، الیاس گجر

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو پاک چائینہ دوستی ہضم نہیں ہو رہی، الیاس گجر

لاہور( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار کو پاک چائینہ دوستی ہضم نہیں ہورہی۔ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کو دھمکی آمیز بیان پر مذمت نہیں اب ان کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) سید پرویز مشرف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے بارے بیان پاکستانی بیس کروڑ عوام کی آواز ہے۔ سید پرویز مشرف نے درست کہا ہم نے ایٹم بم شادی بیاہ پر چلانے کے لئے نہیں بلکہ دشمنوں کی چتا جلانے کے لئے بنا رکھا ہے۔ اگر بھارتی دہشت گرد حکمرانوں نے ہوش کا ناخن نہ لئے تو ان کو صفاہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طرف سے بروقت بھارتی حکومت کو جواب نہ دینا اور خاموشی اختیار کرنا معنی خیز اور پاکستانی عوام کے لئے لمحہ فکریا ہے۔ چوہدری محمد الیاس گجر نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران کمیشن ایجنٹ مافیا بنے ہوئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1