اتوار بازاروں میں جابجا گندگی سیکورٹی ناقص خواتین سے اوباشوں کی بد تمیزی معمول

اتوار بازاروں میں جابجا گندگی سیکورٹی ناقص خواتین سے اوباشوں کی بد تمیزی ...

 لاہور( وقائع نگار)پنجاب حکو مت کی جانب سے عوام کو ارزاں نرخوں پر سبزیو ں وپھلو ں کی فراہمی کے لیے قائم کیے جانے والے اتوار بازار انتظامی اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مہنگے بازاروں کا روپ دھار رہے ہیں جہاں پر مقررہ نرخوں سے زائدپردرجہ دوم کی اشیاء کی فروخت نے اتوار بازاروں کی افادیت کو کھو دیا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اتوار بازاروں سے منہ موڑ کر عام مارکیٹوں کا رخ کر رہی ہے۔صو بائی دارالحکو مت کے پو ش علا قے میں لگائے جانے والے شا دمان اتوار بازار میں جا بجا بکھر ی گندگی اورسیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر آوارہ لڑ کو ں کی جانب سے خواتین کو مشکلا ت کا سامنا رہا ۔سٹا ل ہو لڈرز مقررہ نر خ سے زائد پر سبزیاں فروخت کر تے رہے جس پر صارفین اور دکا نداروں میں تو تکرار کا سلسلہ بھی چلتا رہا خریداری کر نے آئے ہو ئے صارفین منا حل ، ما ہم اور مسز مبشر نے کہا کہ یہا ں پر کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا جبکہ خواتین کو آوارہ لڑ کو ں کی جانب سے مشکلا ت کا سامنا ہے انتظا میہ اتوار بازار کے نظا م کو بہتر بنا نے کے لیے خواتین اور مردو ں کے لیے علیحدہ علیحدہ راستے مختص کرے ۔انھو ں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ مصنوعی مہنگائی ، چیک اینڈ بیلنس کے فقدان سمیت اتوار بازاروں کو بہتر طر یقہ سے آرگنائز ڈکر نے کی ضرورت ہے ۔ہما اور ثناء نے کہا کہ یہاں پر اشیائے خور دو نو ش کی خریداری ایک مسئلہ ہے دکاندار جلی کٹی باتیں سنا تے مقررہ نر خ سے زائد پر سبزی فروخت کر رہے ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ صفائی کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی وافر مقدار میں دستیا ئی کو یقینی بنا نے کی ضرورت ہے جبکہ خادم اعلی پنجاب کی جانب سے مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے کے اعلا نا ت بھی کھو کھلے ثا بت ہو ئے ہیں ۔ لاریب فا طمہ اور مسز تو قیر نے کہا کہ یہا ں کسی قسم کا کو ئی مسئلہ نہ ہے آرام سے ضرورت کی اشیاء خر ید رہے ہیں۔صارفین نے ڈی سی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ اتوار بازاروں کی حالت زار بہتر بنا نے کے لیے مثبت کر دار ادا کر ے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1