نیا ٹیکس عائد نہ ہونے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں برقرار

نیا ٹیکس عائد نہ ہونے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان بناسپتی ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں کھانے کے تیل اور گھی پر کوئی نئی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔ ملک میں گھی اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس عائد نہ ہونے کی وجہ سے گھی اور کھانے کے تیل کی قیمتوں می کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے تاہم اگر عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں خلاف معمول تبدیلی رونما ہو تو قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کیلئے خصوصی مراعات متعارف کروائی ہیں جس سے صوبے کی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ ملکی معیشت کے دیگر شعبوں کے دی جانے والی مراعات سے بھی اقتصادی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ (zuh/mik/rmq 1100:15)

مزید : کامرس