پنجاب کا بجٹ عوام پر ’ٹیکس بم ‘ کا حملہ ہے ،میاں محمودالر شید

پنجاب کا بجٹ عوام پر ’ٹیکس بم ‘ کا حملہ ہے ،میاں محمودالر شید

لاہور (خبر نگار خصوصی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ صوبے کی عوام پر ’’ٹیکس بم ‘‘کا حملہ ہے ‘بجٹ کی منظوری سے غر یب خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے نئے ٹیکس کے نام پر عوام سے ’’جگا ٹیکس ‘‘وصول کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ کے ذریعے اس کی منظور ی لی جائیگی مگر ہم اس پر کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بنیں گے اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر شدید احتجاج کیا جا ئیگا اور ان ظالم حکمرانوں کا عوام دشمن پالیسوں پر مبنی راستہ روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران میٹرو بسوں اورفضول سکیموں کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کی آڑ میں اصل میں کمیشن کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدے بھو ل چکے ہیں مگر ہم انہیں ان کے وعدے یا د کرواتے رہے گے اور انہیں عوام کے حقوق اور جیبو ں پر ڈاکہ ما رنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دیں گے اورہم حقیقی اپو زیشن کا کردار ادا کریں گے۔

میاں محمودالر شید

مزید : صفحہ آخر