سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئیں،لیاقت بلوچ

سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئیں،لیاقت بلوچ

لاہور(اے این این)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاستدانوں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر ایک دوسرے کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئیں۔ الطافحسین اپنے بیانات سے عملاً سیاست سے بے دخل ہورہے ہیں ۔ وہ منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیسز سے ذہنی خلفشار کا شکار ہیں ۔ نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزراء کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں ۔بھارت ہوش کے ناخن لے ، پاکستان کے عوام بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور حلقہ شرقی کے ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر